12 ستمبر 2014 - 13:03
سعودی عرب میں ایرانی شہری کو سزائے موت، تہران میں سعودی ناظم الامور طلب

سعودی عرب میں ایرانی شہری کو سزائے موت دیئے جانے کے اقدام پر احتجاج کرتے ہوئے تہران میں سعودی عرب کے ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کرلیا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی عرب میں ایرانی شہری کو سزائے موت دیئے جانے کے  اقدام پر احتجاج کرتے ہوئے تہران میں سعودی عرب کے ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کرلیا گیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ میں پارلیمنٹ اور ایرانیوں کے امور کے ڈاریکٹر حسن قشقاوی نے آج ہمارے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی عرب میں ایک ایرانی قیدی کو سزائے موت دیئے جانے کے حوالے سے اس ملک کے اقدام کو ناقابل قبول قرار دیا اور کہا کہ سعودی عرب کے حکام کا کہنا ہے کہ سزائے موت کے حکم پر عمل درآمد صرف ایرانی باشندوں سے مربوط نہیں ہے اور گذشتہ دو تین مہینوں کے دوران سعودی عرب میں  37 غیرملکی باشندوں کے سرقلم کیئے گیئے ہیں ان میں سے ایک ایرانی باشندہ ہے۔ حسن قشقاوی نے کہا کہ سعودی عرب کے حکام کا کہنا ہے کہ اس حکم پر عمل درآمد، ملک کی عدلیہ کے فیصلوں کے مطابق ہوا ہے اور سیاسی تعلقات پر اس کے اثرات مرتب نہیں ہوں گے، لیکن تہران ان توضیحات کو قبول نہیں کرتا۔ حسن قشقاوی نے کہا کہ ایک غیر ملکی کے ساتھ ایسا برتاؤ سیاسی اثرات کا حامل ہوتا ہے اور کوئی بھی حکومت یہ دعوی نہیں کرسکتی کہ غیر ملکی باشندے کی سزائے موت، اس کے اپنے باشندے کی سزائے موت شمار ہوتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲